عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ 2 امریکی ایک برطانوی فوجی ہلاک
عراق میں کل رات امریکہ کے التاجی فوجی اڈے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔
ارنا کی رپوٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع التاجی فوجی اڈے پر جہاں امریکہ کے دہشتگرد فوجی تعینات ہیں 10 راکٹ داغے گئے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مھر خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حملے میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوج ہلاک جبکہ 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
چند روز قبل بھی بغداد اور موصل میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر میزائل داغے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔