Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان، صدارتی دعویداروں کے درمیان مصالحت کی کوشش

سرکردہ افغان رہنماؤں نے ملک کی صدارت کے دونوں دعویداروں کے درمیان مصالحت کا آغاز کر دیا ہے۔

 طلوع نیوز کے مطابق سابق صدر حامد کرزئی اور سینئر سیاستداں عبدالرسول سیاف نے صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے کئی بار ملاقات کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مصالحت کی ان کوششوں کا مقصد وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا راستہ ہموار کرنا ہے۔  عبد الرسول سیاف کے ترجمان مسعودی ترشتوال نے مصالحتی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے حوالے سے فریقین کے نظریات میں کافی حدتک قربت پائی جارہی ہے۔ 
ادھر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی ٹیم کے ایک رکن فضل احمد معنوی نے کہا ہے کہ مصالحت کی غرض سے انجام پانے والی ملاقاتوں کا تا حال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔ 
 دوسری جانب صدر اشرف غنی نے عید نوروز کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں قیام امن کے حوالے سے پوری طرح متحدہ ہوجائیں۔ 

ٹیگس