Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • اسلام آباد خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے: پاکستان

افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ تہران میں افغانستان اور خطے سے متعلق اہم ترین اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کے اجلاس میں دہشت گردی کے بارے میں اسلام آباد کی تشویش پر ٹھوس توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔

سحرنیوز/پاکستان: افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق خان نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر، اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی افتتاحی تقریر کے بعد لکھا کہ اس اجلاس میں، میں نے اور تہران اور کابل میں موجود ہمارے سفیروں اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

صادق خان نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں پاکستان کے خدشات کو ٹھوس طریقے سے دور کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اتوار چودہ دسمبر کو تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کی میزبانی میں افغانستان کی تازہ ترین صورت حال اور پیش رفت کے جائزے سے متعلق ایک اجلاس، پڑوسی اور علاقائی ممالک کی شرکت سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم کے نمائندے، روس اور ازبکستان کے صدور کے نمائندوں اور چین، تاجکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس اجلاس کے آغاز میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفت کے بارے میں تہران کے نقطہ ہائے نگاہ بیان کئے۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس