امریکی وزیر خارجہ بغیر بتائے افغانستان پہنچ گئے
Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔
مائک پومپیو ایک ایسے وقت میں پیر کے روز کابل پہنچے ہیں جب جنگ اور جھڑپوں کے خاتمے سے متعلق امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کا تا حال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔
طالبان عناصر افغان فوج اور پولیس کے ٹھکانوں پر بدستور حملے کر رہے ہیں۔
افغانستان میں نوروز کے بعد سے اب تک طالبان کے حملوں میں کم سے کم تین افغان سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔