امریکی وزیر خارجہ کی مایوسی کی وجہ؟
امریکی وزیر خارجہ اپنے غیر متوقع دورہ افغانستان میں کوئی نتیجہ حاصل کئے بغیر کابل سے واپس چلے گئے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپئو پیر کی صبح غیر متوقع طور پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور عہدہ صدارت کے دوسرے دعویدار عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات کی تھی۔ اس سے قبل یہ اعلان ہوا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے طالبان کے ساتھ ہونے والے بہ ظاہر صلح معاہدے کا جائزہ لینے اور عہدہ صدارت کے دو دعویداروں اشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ کے درمیان ثالثی کے ارادے سے افغانستان کا دورہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے ایک روز قبل افغان حکومت اور طالبان کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس میں دائمی جنگ بندی، انتہا پسندی کی روک تھام اور براہ راست مذاکرات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔