Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • حسین نور ہدایت وسفینة النجاة

اسوہ حریت و آزادی، فرزند رسول الثقلین، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران جشن و نور و سرور میں غرق ہے۔

 تین شعبان المعظم اسلام اور شریعت کے عظیم پاسدار حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا دن ہے جنھوں نے اپنی بے مثال قربانیوں سے پوری دنیا کو حریت وآزادی کا درس دیا۔

اسی مناسبت سے اس دن کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے یوم پاسدار قرار دیا تھا تاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا درس حریت و عزت اور بصیرت سبھی کے لئے اور خاص طور پر سپاہ پاسداران کے لئے ہمیشہ ایک اسوہ و نمونہ قرار پائے-

ایران کی سپاہ پاسداران بھی اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کی حفاظت کے میدان میں ایک ناقابل تسخیر قوت کا نام ہے جو ایران کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

* سحرعالمی نیٹ ورک اس مبارک اور پر مسرت موقع پر اپنے تمام ناظرین، سامعین اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے*

ٹیگس