Apr ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • عراق کے فوجی اڈے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء پر عراق کا رد عمل

عراق کے مشترکہ آپریشن کی کمانڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الانبار صوبے کے الحبانیہ فوجی اڈہ اب عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگیا ہے۔

السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں آیا ہے کہ عراق کی حکومت اور بین الاقوامی فوجی اتحاد کے مابین ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد الحبانیہ فوجی اڈہ اب عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگیا ہے۔

دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف نام نہاد بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان «مایلز کیگنز» Myles Caggins نے الحبانیہ فوجی اڈے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلاء پر کہا کہ عراقی فورسز صوبہ الانبار میں داعش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور توانائی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے 3 فوجی اڈوں الانبار، القیارہ اور K1کو عراقی فورسز کو واگذار کیا تھا۔

ٹیگس