افغانستان، مسلح افراد کے حملے میں ۵ بینک ملازمین جاں بحق
Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
مسلح افراد نے افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 اہلکاروں کو فائرنگ کے قتل کر دیا۔
آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان پولیس نے جمعے کے روز کہا کہ مرکزی بینک کے 5 اہلکاروں کو مسلح افراد نے ہرات شہر واپسی کے موقع پر کہسان کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بینک کے اہلکار، سکیورٹی فورسز کو بتائے بغیر سفر کر رہے تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے