Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ لبنان کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے: حزب اللہ

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ لبنان کے داخلی امور خاص طور سے بینکنگ کے امور میں مداخلت کرنے کے درپے رہا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے آج لبنان کے بینکنگ کے امور میں امریکہ کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کسی بھی طور امریکہ، عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر ملکوں کو لبنان کے داخلی امور میں مداخلت اور سرنوشت کو بدلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ہاشم صفی الدین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حزب اللہ کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ  کورونا سے لبنان کے عوام کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے جو لبنانی عوام  کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے حوصلے بلند ہونے کا باعث بنی ہے۔

ٹیگس