حزب اللہ کے کمانڈر پر اسرائیل کا حملہ
Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۴ Asia/Tehran
شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے کمانڈر کی گاڑی پر حملہ کیا۔
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے آج شامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے نے لبنان اور شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے جدیده یابوس میں حزب اللہ کے کمانڈر عماد عماد الکریمی کی گاڑی پر حملہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت حزب اللہ کے کمانڈر کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا چاہتی تھی جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر محمدعلی یونس شہید ہو گئے تھے۔