سعودی عرب میں کورونا سے 114 ہلاک 13 ہزار متاثر
Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد عبدالعالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی ہے۔
عبد العالی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 ہلاکتیں ہوئیں اور اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
آل سعود حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان حکومت کر رہی ہے۔