طالبان غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہو: افغان حکومت
Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
حکومت افغانستان نے طالبان سے غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت افغانستان کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان کو چاہئے کہ غیر مشروط مذاکرات شروع کریں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق حکومت افغانستان کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد معصوم استانک زئی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں مذاکارت شروع کرنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوئی شرط عائد نہیں کی جا سکتی۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کو بہرحال روکنا ہو گا۔
حکومت افغانستان کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد معصوم استانک زئی نے کہا کہ سیاسی عزم اور نیک نیتی کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے کسی مشترکہ ہدف تک پہنچا جا سکے۔