Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • طالبان کے بڑھتے حملے، امریکا اور قطر کے درمیان گفتگو

امریکا اور قطر نے افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافے اور اس میں قیام امن کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

وائٹ ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ بن حمد آل ثانی نے ٹیلیفونی گفتگو میں  طالبان کے پرتشدد حملوں میں کمی پر تاکید کی۔ 
اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن، تشدد میں کمی اور قیدیوں کے تبادلے جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی۔ 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر نے افغانستان میں قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی اور آپسی باہمی اسٹریٹیجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس