امریکی دہشتگردوں کے کمانڈر کا بیان، جنگ کی آگ بھڑکانے کے مترادف: طالبان
طالبان نے افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوج کے دہشتگرد کمانڈر اسکاٹ میلر کے بیان کو اس ملک میں جنگ کی آگ کو بھڑکانے کے مترادف قرار دیا۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کہ جس نے قطر میں امریکہ کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد غیر ملکی فوجیوں کے خلاف اپنے حملے روک دیئے ہیں اور افغان سرکاری فورسز کے خلاف اپنے حملے تیز تر کر دیئے ہیں، اسکاٹ میلر کے طالبان مخالف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا بیان افغانستان کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے بجائے جنگ و خونریزی کا باعث بن سکتا ہے۔
طالبان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے کئی بار قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی اس لئے طالبان کو متنبہ کرنے کے بجائے امریکہ کو قطر معاہدے پر عمل کرنا چاہئیے تا کہ افغانوں کے مابین گفتگو کے آغاز کیلئے حالات ساز گار ہو جائیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوج کے دہشتگرد کمانڈر اسکاٹ میلر نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کی جانب سے کشیدگی کو بڑھاوا دینے پر غیر ملکی افواج سخت ردعمل ظاہرکرسکتی ہیں۔