May ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں نے پھر سر اٹھایا، 9 شامی فوجی جاں بحق

شام میں سرگرم دہشت گردوں نے حملہ کرکے 9 شامی فوجیوں کو شہید کر دیا ہے۔

شام کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز صوبۂ داریا کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں نے ملک کی سیکورٹی فورسز کے ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔ بیان کے مطابق یہ حملہ صوبۂ داریا کے علاقے "المزیریب" میں کیا گیا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں شام کے 9 فوجی مارے گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں نے پہلے سیکورٹی فورسز کے کچھ جوانوں کو اغوا کیا اور بعد میں انھیں شہید کرکے ان کی لاشوں کو علاقے میں پھینک دیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے سن 2011 سے شام میں بدامنی پیدا کر رکھی ہے۔ شام نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے بڑے پیمانے پر اپنے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اس وقت شام کے کچھ ہی علاقوں میں دہشت گرد سرگرم عمل ہیں اور وہ بھی امریکا کے تعاون سے ہی کارروائياں کر رہے ہیں۔

ٹیگس