May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • جدہ کا اسپتال کورونا میں مبتلا سعودی شہزادوں سے بھر گیا

چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار چھے سو ستاسی نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بتیس ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دوسو نو ہے۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا کے ایک سو تینتالیس مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ میں شاہی خاندان کے لیے مخصوص جدید ترین اسپتال کے بھر جانے کے بعد دو فائیو اسٹار ہوٹلوں کو بھی شہزادوں کے لیے عارضی اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے کم سے کم ایک سو پچاس افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ٹیگس