May ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 7 امریکی دہشتگرد فوجی ہلاک

افغانستان کے امور میں امریکہ کے انسپکشن کے ادارے (سیگار) کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے ابتدائی 3 مہینوں میں افغانستان میں 7 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکہ کے انسپکشن کے ادارے (سیگار) نے جمعرات کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سنہ 2020 کے ابتدائی 3 مہینوں میں افغانستان میں 7 امریکی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہروں قندہار اور ننگرہار میں طالبان کے ہاتھوں امریکہ کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

در ایں اثناء امریکہ کی وزارت جنگ پنٹاگون نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ 2019 میں افغانستان میں امریکی فوجیوں  کے ہاتھوں 108 افراد جاں بحق اور 75 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے قیام امن اور دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے سنہ دوہزار ایک میں افغانستان پر چڑھائی کی تھی مگر آج انیس برس گزر جانے کے بعد نہ صرف یہ کہ امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی بلکہ افغانستان میں دہشت گردی، بد امنی اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس