فلسطینی مظاہرین پر صیہونی دہشتگردوں کا حملہ
May ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
غاصب و جابر صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ہونے والے مظاہرین پر حملہ کیا جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔
ارنا نیوز کے مطابق باوردی صیہونی دہشتگردوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفرقدوم علاقے کے پرامن مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مظاہرین کی حالت زہریلی گیس شیلنگ کے سبب خراب ہوگئی۔
کفرقدوم میں استقامتی محاذ کے کو آرڈینیٹر مراد شتیوی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کرنے کے علاوہ پلاسٹک کی گولیوں کے استعمال کے علاوہ زہریلی گیس شیلنگ بھی کی۔
واضح رہے کہ کفر قدوم کے دیہی علاقے کے عوام جولائی 2011 سے صیہونی بستیوں کی تعمیر اور نابلس کی جانب جانے والی شاہراہ کو بند رکھنے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔