May ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان, کابل میں متعدد بم دھماکے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کے روز ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکے پیر کے روز مقناطسی بموں کے ذریعے کابل کے سترہویں سیکورٹی زون میں ہوئے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق ان دھماکوں میں چار افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کے بعد بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے اور بموں کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا۔

چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کا مقصد ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات بھی کابل میں تین بم دھماکے ہوئے تھے تاہم ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ٹیگس