May ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • سیکورٹی اہلکاروں پر طالبان کا حملہ، جانی نقصان کے تعلق سے متضاد خبریں

افغانستان کے صوبے میں سیکورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں دسیوں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

طلوع نیوز ایجنسی نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے خبر دی ہے  کہ صوبۂ لغمان کے ضلع علیشنگ میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے مرکز پر طالبان نے حملہ کیا جس میں چھے سیکورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں تفصیلات کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں طالبان کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اُدھر لغمان کی صوبائی کونسل کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ طالبان کے اس حملے میں بائیس سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔ لغمان کی صوبائی کونسل کے رکن کے مطابق طالبان نے علیشنگ علاقے میں چوبیس  فوجی گاڑیاں نذر آتش کر دیں جبکہ بائیس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک، چھے کو زخمی اور نو  کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

ان دو سرکاری ذرائع کی خبروں کے ساتھ ساتھ خود طالبان کا یہ دعوا ہے کہ اس حملے میں اُس نے چوبیس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک، تیس کو زخمی اور تیرہ گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔

طالبان نے قطر معاہدے کے بعد افغان حکومت کی جنگ بندی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں ۔

 

 

ٹیگس