May ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • افغان سیکورٹی فورس نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

افغان سیکورٹی فورس نے صوبہ قندھار میں ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کابل میں افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شب دو دہشت گردوں نے صوبہ قندھار میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا تاہم پولیس نے بر وقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔ افغان وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ دونوں دہشت گرد صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد واداتوں میں ملوث تھے۔

اس سے پہلے منگل کو کابل میں دہشت گردانہ حملے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے- قطر معاہدے کے بعد افغانستان میں اس قسم کے دہشت گردانہ حملے تیز ہوگئے ہیں البتہ طالبان نے کابل کے حالیہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے-

ٹیگس