افغانستان میں فائرنگ اور دھماکہ، 9 جاں بحق
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان کے حملے اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے گورنر ہاوس کے ترجمان عبداللہ حسرت کا کہنا ہے کہ طالبان نے پکتیا کے علاقے روحانی بابا میں برقعے پہن کر سکیورٹی اہلکاروں اورعوام کی جانب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب غزنی کے گورنر ہاوس کے ترجمان واحد الله جمعه زاده کا کہنا ہے کہ رشیدان علاقے کے کمشنر اپنے تین محافظوں کے ھمراہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارے گئے ہیں۔
طالبان کے حملے ایسے وقت میں تیز ہوئے ہیں جب اس ملک کی حکومت اور سیاسی جماعتیں افغانستان میں کشیدگی کم کرنے اورخانہ جنگی کے خاتمہ کیلئے کوششیں کر رہی ہیں۔