May ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • شمال مشرقی شام میں دہشتگردانہ دھماکہ، چار جانیں گئیں

ترکی کے زیر قبضہ شمال مشرقی شام کے علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل دھماکا صوبہ الحسکہ کے راس العین علاقے کے شلاح دیہات میں ہوا ہے۔ اس دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترکی کی فوج اور اس کے  حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں نے جمعرات کی شب بھی شمالی حلب میں واقع کئی دیہاتوں پر راکٹ حملے کئے تھے۔ ترکی کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے بہانے شمالی شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور ان علاقوں میں ترکی کے  فوجی اب بھی تعینات ہیں۔

شمالی شام پر ترکی کی جارحیت اور بعض دہشتگرد گروہوں کی حمایت کی عالمی حلقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پرمذمت کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس