مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونیوں کا حملہ
May ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۷ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج بروز جمعہ مسجدالاقصی پر حملہ کر کے کسی بھی الزام کے بغیر 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
صیہونی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے بھی غرب اردن کے شمالی علاقے پر حملہ کر کے کئی فلسطینوں کو زخمی اور گرفتار کیا تھا۔
دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاو اور اس کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے موقع پر صیہونی حکومت مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں میں شدت لائی ہے۔