عید الفطر عالم اسلام کو مبارک ہو
عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں عیدالفطرآج بروز اتوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے صحت عامہ کے بنائے گئے اصولوں کے تحت عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی او عالم اسلام کی ترقی و پیشرفت اور مسلمانون کے مابین اتحاد و وحدت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، اس کے علاوہ فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی جا نرہی ہے۔
ہندوستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے عید الفطر کل بروز پیر ہو گی۔
سحرعالمی نیٹ ورک خوشی اور مسرت کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔