سعودی انٹیلی جنس کے سابق آفیسر کےاہلخانہ گرفتار
سعودی انٹیلی جنس کے سابق اہلخانہ نے ریاض میں اپنے گھر کے دو افراد کی گرفتاری سے پردہ اٹھایا ہے۔
مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جنس کے سابق آفیسر سعد جبری جو یوربی خاص طور سے برطانوی انٹیلیجنس ایم آئی- 6 کے رابطہ کار تھے کی بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی انٹیلی جنس کے سابق آفیسر سعد جبری کے بڑے بیٹے خالد جبری نے اس سلسلے میں کہا کہ میری بہن سارا اور بھائی عمر جبری کو گرفتار کرنے کے لئے سعودی عرب کے 50 سکیورٹی اہلکار 20 گاڑیوں میں آئے اور انھیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
سعودی انٹیلی جنس کے سابق آفیسر سعد جبری 3 سال قبل محمد بن سلمان کے ولیعہد بننے اور حکومت کی باگ ڈور سنھبالنے کے خوف سے کینیڈا فرار کر گئے تھے۔
سعد جبری سعودی عرب کے سابق ولیعہد محمد بن نایف کے دست راست تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اقتدار میں آنے کے بعد سے سعودی عرب میں دیگر شہزادوں کے اختیارات محدود کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ حکومت میں اپنے خاندانی حریفوں کے نفوذ کو کم اور انہیں راستے سے ہٹایا جاسکے۔