آل سعود اپنے کئے کی سزا ضرور بھکتیں گے: حزب اللہِ عراق
حزب اللہِ عراق کے انٹیلی جینس چیف نے اپنے ملک میں دہشت گردوں کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے ہونے والی فنڈنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود حکام کو انکے جرائم کی سزا دینے کے لئے جہاد کا دائرہ سعودی عرب کی سرحدوں تک پھیلا دئے جانے کی ضرورت ہے۔
جمعے کے روز لیبیا کے معدوم ڈکٹیر معمر قزافی کے ساتھ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کی ایک کلیپ وائرل ہوئی ہے جس میں یوسف بن علوی، قزافی سے کہہ رہے ہیں کہ سعودی حکام نے ان کو بتایا ہے کہ عراق میں سعودی عرب کے چار ہزار دہشت گرد سرگرمِ عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد، ایک گروہ کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔ ابوعلی العسکری نے کہا کہ عراق کی حکومت اور تمام گروہوں کو سعودی ولیعہد بن سلمان کے تمام آلہ کاروں منجملہ ایم بی سی چینل کے خلاف اعلانِ جنگ کر دینا چاہئے۔
ایم بی سی چینل نے اپنے ایک پروگرام میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کو دہشت گرد قرار دیا ہے جس پر پورے علاقے بالخصوص عراقی عوام نے شدید برہمی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔