Jun ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  •  انڈونیشیا کےعوام اس سال حج پر نہیں جائیں گے

سعودی حکام کی مبہم پالیسی نے انڈونیشیا کےعوام کو حج سے محروم کردیا ہے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور فخر الرضی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس، سعودی حکام کی مبہم پالیسی اورسعودی حکام کی تاحال صورت حال واضح کرنے میں ناکامی کے باعث حکومت نے رواں سال حج پر اپنے عازمین کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے لیے یہ انتہائی ناخوش گوار اور سخت فیصلہ تھا تاہم اپنے عازمین اور حج کارکنان کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودود نے سعودی ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان  سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تھا اور دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فون پر تبادلہ خیال بھی ہوا تھا تاہم اس کے بعد بھی صورت حال واضح نہیں ہوسکی۔

ٹیگس