Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • افغان جیل سے مزید درجنوں طالبان قیدی رہا

حکومت افغانستان نے مزید اڑتیس طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی اڑتیس طالبان قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ طالبان قیدیوں کو صوبہ فراہ اور نیمروز کی سرکاری جیلوں سے رہا گیا گیا ہے۔ قیدیوں کے تبادے کے تحت طالبان کی جانب سے اب تک چار سو کے قریب افغان سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت افغانستان نے تقریبا دو ہزار سات سو طالبان کو رہا کیا تھا۔

درایں اثنا شمال مشرقی افغانستان میں ہونے والے بم کے ایک دھماکے میں گیارہ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ بدخشاں کے پولیس ترجمان ثنا اللہ روحانی کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ ضلع خاش میں طالبان اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران طالبان کا مقامی سرغنہ قاری حمید اللہ ہلاک کر دیا گیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے ایک حملے میں سینٹرل جیل کا سربراہ اپنے محافظوں سمیت زخمی ہو گیا ہے۔

ٹیگس