لبنان کے پرتشدد احتجاج میں اسرائیل ملوث ہے: لبنانی وزیر اعظم
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
لبنان کے وزیر اعظم نے ملک میں رونما ہونے والے پر تشدد اعتراضات کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم حسّان دیّاب نے کل کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ صیہونی حکومت لبنان میں شرانگیزی اور فتنہ و فساد کے درپے ہے اور اسکی آڑ میں وہ غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔
حسّان دیّاب کا کہنا تھا کہ امریکہ لبنان کے خلاف اپنی اقتصادی پابندیوں اور صیہونی ٹولے کی مدد سے ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کو ورغلا کر حکومتی منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں لبنان کی بعض سیاسی جماعتوں کے طرفداروں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن پر فوج اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے حکومت نے اب قابو پا لیا ہے۔