شام میں دہشتگرد گروہوں کے مابین شدید اختلافات
Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
شام میں دہشتگرد گروہوں کے مابین شدید اختلافات کے بعد 5 دہشتگرد گروہوں نے أثبتوا کے نام سے دہشتگردی کا مشترکہ نیٹ ورک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شام کے 5 دہشتگرد گروہوں تنسیقیة الجهاد، لواء المقاتلین الأنصار، جماعة أنصار الدین، جماعة أنصار الإسلام اورحراس الدین کے تحریر الشام (سابق جبهة النصره ) سے شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس کے بعد ان 5 دہشتگرد گروہوں نے دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے تحریر الشام کے سابق کمانڈر کی سرکردگی میں نیا نیٹ ورک قائم کیا ۔
گزشتہ مہینوں کے دوران ان دہشتگرد گروہوں کے مابین متعدد خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شام کی فوج نے ملک کے جنوبی علاقوں درعا اور سویدا میں دہشتگردوں کی پسپائی کے بعد ان کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے تھے۔