عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری
ترکی کے جنگی طیاروں نے اتوار کو ایک بار پھر ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف کارروائی کرنے کے بہانے شمالی عراق کے کئی علاقوں پر بمباری کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے آپریشن عقاب کے پنجے کے تحت شمالی عراق کے مخمور اور سنجار علاقوں پر ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ترکی کے 31 ایف 16 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
ترکی نے گزشتہ برسوں کے دوران کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے کئی بارعراق کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
عراقی سرزمین پر ترکی کی جارحیت پر عراق کی حکومت اور دیگر ممالک نے سخت رد عمل ظاہر کیا۔
کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کو ترکی کی حکومت نے دہشتگرد گروہ قرار دیا ہے۔