Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکے 16 سکیورٹی اہلکار اور 12 طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک فوجی چوکی اور تھانوں میں ہونے والے دھماکوں میں 16 سکیورٹی اہلکار اور 12 طالبان ہلاک ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غزنی کونسل کےصدر نصیر احمد فقیری نے آج کہا کہ اس صوبے کے شہباز خان کے علاقے میں ایک فوجی چوکی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشتگردانہ واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 دوسری جانب طالبان نے آج صبح صوبہ وردک کے جلریزشہر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

افغانستان کے صوبے فاریاب کی پولیس آفس کا کہنا ہے کہ آج  قیصر اور پشتونکوت کے علاقوں کے 2 تھانوں پر طالبان کے حملے میں 6 پولیس اہلکار اور 12 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

ٹیگس