Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  •  ایرانی رقوم کی ادائیگی پر تاکید

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے آج عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی سے  ہونے والی ملاقات میں کہا کہ  میں نے ایرانی رقوم کی ادائیگی سے متعلق رونما ہونے والے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا ہے اور وہ موجودہ مشکل صورتحال میں ایران کے ساتھ ہے  جس طرح ایران نے مشکل حالات میں عراق کا ساتھ دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کا جلد خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے عراق کیجانب سے بجلی اور گیس کی برآمدات سے متعلق ایران کے رقوم کی ادائیگی میں تعاون پر تاکید کرتے ہوئے ایسے معاملات حل کرنے میں تعاون کرنے پر زوردیا ۔

دراین اثنا ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عراقی مرکزی بینک کے سربراہ اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں ہوئیں جو مثبت رہیں۔

انہوں نے نجی اور سرکاری شعبوں میں باہمی تجارتی حجم کا حوالہ دیتے ہوئے اس کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس