Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی اراضی کو ضم کرنے  سے متعلق صیہونی وزیر اعظم کا شرمناک منصوبہ

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں میں مغربی کنارے کے زیادہ سے زیادہ علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے 4 تجاویز کی خبر دی ہے

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاهو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکریاریو لِوین، وزیر جنگ بنی گانتز اور وزیر خارجہ گابی اشکنازی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں میں مغربی کنارے کے زیادہ سے زیادہ علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق  4 تجاویز پیش کیں۔ تاہم موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ میٹنگ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی اور طے پایا کہ  نیتن یاہو اور بنی گانتز اس حوالے سے مزید بات چیت کریں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ اٹھائیس جنوری کو وائٹ ہاؤس میں منحوس سینچری ڈیل کی رونمائی کی تھی اس موقع پر صیہونی حکومت کا وزیراعظم نتیاہو بھی وہاں موجود تھا - اس ڈیل میں بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے اور فلسطینیوں کو ان کے سبھی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے -

صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم نتن یاہو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ فلسطین کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا عمل آئندہ مہینوں میں شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیگس