افغانستان، طالبان کا فوجی چھاؤنی پر حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان نے دار الحکومت کابل کے نواحی علاقے میں واقع فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ارکان نے جمعے کے روز کابل کے پغمان شہر میں افغان فوجیوں کی چھاؤنی پر حملہ کیا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں 9 طالبان ہلاک ہوئے جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سیکورٹی اہلکاروں کا کتنا نقصان ہوا ہے۔
طالبان نے مذاکرات کے لئے افغان حکومت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔