Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی استقامت کے سامنے اسرائيل جھکا، غرب اردن کے الحاق کا منصوبہ ملتوی

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے غرب اردن کے الحاق کے عمل کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کے ملتوی ہونے کی خبر دی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے لیکوڈ پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا موضوع ایک پیچیدہ عمل ہے اور بہت سے سیاسی و سیکورٹی مسائل کی وجہ سے اس موضوع کی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔ درایں اثنا اسرائیلی کابینہ میں نیتن یاہو کے اتحادی بنی گانتز نے کہا ہے کہ ابھی غرب اردن کے الحاق کے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی نے بھی کہا ہے کہ اندرونی اختلافات اور عالمی برادری کے دباؤ کی بنا پرغرب اردن کے بعض علاقوں کو اسرائيل میں ضم کرنے کے منصوبے پر مقررہ تاریخ پرعمل درآمد بعید نظر آتا ہے۔ صیہونی حکومت بدھ سے غرب اردن کے تقریبا تیس فیصد علاقے کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کرنا چاہتی تھی۔

ٹیگس