Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • شمالی بغداد میں داعش کے خلاف آپریشن شروع

شمالی بغداد میں داعش دہشتگرد عناصر کے خلاف عراقی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی یہ مشترکہ کارروائیاں عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے حکم سے شروع ہوئی ہیں اور ان کا مقصد داعش کے باقی بچے عناصر کا صفایا اور بغداد میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اس ملک  کے مختلف علاقوں میں داعش کے کچھ عناصر اب بھی موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوانوں نے عراق کے مختلف علاقوں سے داعش کا صفایا کرنے کے لئے اب تک متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں اور اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس