Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • سعودی اخبار، اپنی ویب سائٹ سے اہانت آمیز کارٹون ہٹانے پر مجبور ہوا

عراق سمیت مختلف ممالک میں شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد ایک سعودی اخبار نے آیۃ اللہ سیستانی کے اہانت آمیز کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔

عراق کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور گروہوں نیز عوام اور استقامتی گروہوں کے شدید ردعمل اور اسی طرح سوشل میڈیا میں شدید مذمت کے بعد سعودی اخبار الشرق الاوسط اپنی ویب سائٹ سے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی کا اہانت آمیز کارٹون ہٹانے پر مجبور ہو گيا ہے۔ الشرق الاوسط نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ عراق کے بعض نیوز چینلز نے جان بوجھ کر جمعے کو شائع ہونے والے کارٹون کو ایسے پہلو عطا کر دیے جو سرے سے مدنظر ہی نہیں تھے۔

اس اخبار نے آيۃ اللہ سیستانی کے اہانت آمیز کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹانے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ملکوں، شخصیات اور دینی قیادت کے سلسلے میں اپنے پیشہ ورانہ اصولوں کا پابند ہے اور اس کارٹون میں کسی بھی طرح عراق کے اعلی دینی رہنما سید علی سیستانی کی طرف اشارہ نہیں کیا گيا تھا اور وہ قابل احترام ہیں۔

ٹیگس