Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی دہشتگرد فوجی سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 12 پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

طلوع نیوز کی آج توار کے روز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں ایک امریکی دہشتگرد فوجی ایک گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے ہرات کی پولیس چیف کے ترجمان عبدالاحد ولی‌زادہ نے کہا ہے کہ کل رات ہرات ، اسلم قلعہ شاہراہ پر ہونے والے بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل ہرات ہائی وے پر ہونے والے  بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ تاہم ہرات کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کی ہیں۔

ٹیگس