Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدی کی اسرائیلی جیل میں شہادت

ایک فلسطینی قیدی اسرائیل کی جیل میں حکام اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے شہید ہو گیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کے مرکز نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ کے رہائشی سعد الغرابلی، اسرائیل کے جیل حکام اور ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے شہید ہو گئے۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے فلسطینی قیدی کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیدی کی شہادت اسرائیل کی جانب سے ریڈ لائن کراس کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت قیدیوں سے متعلق تمام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کو پاوں تلے روند رہی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی شدید ایذا رسانی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

 صیہونی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے لاپرواہی سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ  سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ 

اس وقت تقریبا چھے ہزار فلسطینی اسرائیل کی مختلف جیلوں میں بند ہیں جنہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ٹیگس