Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر نے کی ایران کی قدردانی

افغانستان کے صدر نے تجارتی سرحدیں کھلا رکھنے پر ایران اور چند دیگر علاقائی ممالک کے اقدام کی قدردانی کی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے مابین آن لائن مشاورتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی ممالک خاص طور سے ایران، پاکستان، ہندوستان، ازبکستان، ترکمنستان، آذربایجان، قزاقستان اور ترکی سے کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود افغانستان کیلئے مصنوعات کی ٹرانزٹ کیلئے سرحدوں کو بند نہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

افغانستان کے صدر نے کہا کہ ان ممالک کا یہ اقدام افغانستان میں غذائی اشیاء اور مصنوعات کی قلت پیدا نہ ہونے کا باعث بنا جو بہترین تجارت سے متعلق باہمی تجارتی تعاون کی عمدہ مثال ہے۔

محمد اشرف غنی نے افغان امن عمل کو در پیش خطرات اور چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان گروہ جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے تو پھر اس صورت میں افغان امن عمل کو سنجیدہ خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا بحران سیاسی طریقے اور گفتگو کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔

ٹیگس