Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ اور جھڑپیں، متعدد جاں بحق و زخمی

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین افراد جاں بحق جبکہ افغان فوج کے حملے میں تقریبا پندرہ طالبان ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ ننگرہار میں یہ بم دھماکہ خیوہ کے بازار میں منگل کے روز ہوا جس میں مقامی پولیس کے سربراہ سمیت تین پولیس اہلکار اجں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

اُدھر افغان سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں کا ایک حملہ ناکام بنا دیا۔

اس درمیان صوبے بغلان کے پولیس ترجمان احمد جاوید بشارت کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد منگل کی صبح صوبے بغلان کو سمنگان سے ملانے والے پل خمری روڈ کو مسدود کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن پر افغان فوج نے زمینی اور فضائی حملہ کر دیا جس میں طالبان گروہ کے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹیگس