Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۳:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں تازہ ترین جھڑپیں اور دھماکے

افغانستان کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں تازہ ترین جھڑپوں اور دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ طالبان کے سولہ افراد صوبہ لغمان کے ضلع قرغہ ای میں افغان فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں ۔صوبہ بغلان کی پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ افغان فوج اور طالبان کے درمیان بغلان اور سمنان کے راستے میں ہونے والی جھڑپ میں اس گروہ کے پندرہ افراد ہلاک ہوگئے جن میں طالبان کا ایک اہم رکن قاری جمعہ گل بھی شامل ہے۔جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ زابل کے مقامی حکام نے اس صوبے میں دس پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر دی ہے جس میں سے چھے اہلکار ضلع شینکی میں اور چار دیگر ضلع شہرصفا میں مسلح مخالفین کے حملے میں مارے گئے ہیں۔صوبہ زابل کے حکام نے بتایا ہے کہ طالبان نے حکومت کی جاسوسی کرنے کے الزام میں تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوجیوں نے تین افراد کو ضلع پغمان میں داعش کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔افغان فوج کی کارروائیوں میں صوبہ لوگر کے ضلع برکی برک میں اسلحے کے تین گوداموں کا پتہ لگا کر ضبط کر لیا گیا ہے۔

ٹیگس