Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • یمن کی افسوسناک صورتحال پر اقوام متحدہ کی گہری تشویش

یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی کنوینر نے یمن میں انسانی صورتحال کو انتہائي افسوسناک بتایا ہے۔

لز گرانڈ نے بدھ کے روز یمن میں غذائي اشیاء کی شدید قلت اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاس، یمنی عوام کے سامنے موجود بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی وسائل اور ذرائع نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق یمن اس وقت پوری دنیا میں سب سے برے انسانی بحران سے دوچار ہے۔

اس وقت اس ملک کی تقریبا تین کروڑ آبادی کے اسّی فیصد لوگوں کو زندگي جاری رکھنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کی جنگ کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ، یمن کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گيا ہے کیونکہ اس ملک کا میڈیکل ڈھانچہ پوری طرح تباہ ہو چکا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

ٹیگس