Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد نے ظلم کی انتہا کردی

جارح سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 189 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ایک اعلی افسر نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ کے المنظر علاقے پر 12 مرتبہ پروازیں کیں جبکہ الحاج شہر پر سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے 9 مرتبہ پروازیں کیں۔ جبکہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر 65 مرتبہ توپوں کے گولے داغے اور 103 مرتبہ فائرنگ کر کے جنگ بندی کی دھجیاں اڑائیں۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب  سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس