Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان نے 15 سکیورٹی اہلکار رہا کئے

طالبان نے افغانستان کے مزید 15 سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کرنے کی خبر دی ہے۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں طالبان کے دفتر کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے اعلان کیا ہے کہ مزید 15سرکاری، سیکورٹی اور دفاعی اہلکاروں کو کل بروز جمعرات صوبہ غور میں رہا کیا گیا ہے ۔ افغانستان کی حکومت کا ابھی تک اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان نے اس سے قبل 723 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

درایں اثنا حکومت افغانستان کے ترجمان صدیق صدیقی نے ہفتے کو بتایا کہ اب تک 4 ہزار سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے، قیدیوں کی رہائی کے لئے اب تک مذاکرات کے کئی دور انجام دے چکے ہیں اور طے پایا ہے کہ حکومت افغانستان، طالبان کی قید سے اپنے ایک ہزار قیدیوں کی رہائی کے عوض پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی سے افغان امن مذاکرات کی زمین ہموار ہو سکتی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس