Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • مضبوط استقامت صیہونیوں کے لئے دردناک اور رسوا کن ہوگی: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے الحاق کے غاصبانہ منصوبے اور ناپاک سنیچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لئے، عرب اور غیر عرب اسلامی ملکوں کے اتحاد نیز سبھی فلسطینی تنظیموں کی متحدہ مجاہدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب اجلاس سے اپنے خطاب میں عرب اور غیر عرب اسلامی ملکوں کے اتحاد نیز سبھی فلسطینی تنظیموں کی متحدہ مجاہدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ اجلاس مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے الحاق کے غاصبانہ منصوبے اور ناپاک سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کے بارے میں ترتیب دیا گیا تھا۔

اسماعیل ہنیہ نے صیہونیت مخالف مہم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جامع اسٹریٹیجک راہ اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی متحدہ جد و جہد جاری رہے اور استقامت کا عمل علاقے میں عرب و اسلامی اتحاد کے ساتھ اور زیادہ مضبوطی سے آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے الحاق کے غاصبانہ منصوبے اور ناپاک سنیچری ڈیل کا مقصد گریٹر اسرائیل کے تناظر میں غاصب صیہونی حکومت کی توسیع پسندی، صیہونی آبادکاری اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا کہ مضبوط استقامت غاصب صہونی حکومت کے لئے دردناک ہونے کے ساتھ ساتھ انکی ذلت آمیز رسوائی کا بھی باعث ہو گی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اور سینیئر رہنما اسماعیل رضوان نے بھی  غاصبانہ صیہونی منصوبے اور ناپاک سنیچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لئے تحریک استقامت کے زیر قیادت عرب و اسلامی ملکوں کے اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ناپاک و شرمناک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پوری امت مسلمہ غاصب صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے اٹھ کھڑی ہو۔

اسماعیل رضوان نے فلسطین کی حمایت میں یمنیوں کے موقف کی قدردانی بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے پہلی جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا تھا تاہم تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور عالمی سطح پر ہونے والی تنقیدوں کے باعث اب تک اس منصوبے پر عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ

ٹیگس