Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین تصادم

بیت المقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوسرے مرحلے کے موقع پر غرب اردن کے مختلف علاقوں پر یلغار کرتے ہوئے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا ہے۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جنین شہر میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 3 فلسطینی نوجوانوں کے گھروں پر حملہ کر کے انہیں ایک بار پھر اغوا کر لیا ہے۔

صیہونی فوجی اسی طرح بیت لحم میں الدھیشہ کیمپ پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں من جملہ اسرائیل کی جیل سے رہا ہونے والے ایک فلسطینی نوجوان کو اٹھا لے گئے۔

صیہونی دہشتگردوں کی جانب سے الدھیشہ کیمپ پر حملہ کرنے کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین تصادم ہوا جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے ساؤنڈ بموں کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیل داغے ۔

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس