Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • تیونس کے وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی

تیونس کے وزیر اعظم الیاس الفخفاخ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق الیاس الفخفاخ نے ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کیلئے استعفا دیا ہے۔

مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس کے بعد تیونس کے صدر نے وزیر اعظم کو استعفیٰ پیش کرنے کا کہا تھا۔

ٹیگس